..عورت..
From IQBAL
Revision as of 19:34, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " جوہر مرد عياں ہوتا ہے بے منت غير غير کے ہاتھ ميں ہے جوہر عورت کي نمود راز ہے اس کے تپ غم کا يہي نکت...")
جوہر مرد عياں ہوتا ہے بے منت غير غير کے ہاتھ ميں ہے جوہر عورت کي نمود
راز ہے اس کے تپ غم کا يہي نکتہ شوق آتشيں ، لذت تخليق سے ہے اس کا وجود
کھلتے جاتے ہيں اسي آگ سے اسرار حيات گرم اسي آگ سے ہے معرکہ بود و نبود
ميں بھي مظلومي نسواں سے ہوں غم ناک بہت نہيں ممکن مگر اس عقدہ مشکل کي کشود