Actions

Difference between revisions of "یہ آیہ نو جیل سے نازل ہوئی مجھ پر"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==یہ آیہ نو، جیل سے نازل ہوئی مجھ پر== یہ آیہ نو، جیل سے نازل ہوئی مجھ پر <br> گیتا میں ہے قرآن تو...")
 
(No difference)

Latest revision as of 04:31, 26 May 2018

یہ آیہ نو، جیل سے نازل ہوئی مجھ پر

یہ آیہ نو، جیل سے نازل ہوئی مجھ پر
گیتا میں ہے قرآن تو قرآن میں گیتا

کیا خوب ہوئی آشتی شیخ و برہمن
اس جنگ میں آخر نہ یہ ہارا نہ وہ جیتا

مندر سے تو بیزار تھا پہلے ہی سے 'بدری'
مسجد سے نکلتا نہیں، ضدی ہے مسیتا'