ہنروران ہند
From IQBAL
Revision as of 20:57, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " عشق و مستي کا جنازہ ہے تخيل ان کا ان کے انديشہ تاريک ميں قوموں کے مزار موت کي نقش گري ان کے صنم خان...")
عشق و مستي کا جنازہ ہے تخيل ان کا ان کے انديشہ تاريک ميں قوموں کے مزار موت کي نقش گري ان کے صنم خانوں ميں زندگي سے ہنر ان برہمنوں کا بيزار چشم آدم سے چھپاتے ہيں مقامات بلند کرتے ہيں روح کو خوابيدہ ، بدن کو بيدار
ہند کے شاعر و صورت گر و افسانہ نويس آہ ! بيچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوار