ہندی مسلمان
From IQBAL
Revision as of 14:58, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " غدار وطن اس کو بتاتے ہيں برہمن انگريز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر پنجاب کے ارباب نبوت کی شريعت کہ...")
غدار وطن اس کو بتاتے ہيں برہمن
انگريز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر
پنجاب کے ارباب نبوت کی شريعت کہتی ہے کہ يہ مومن پارينہ ہے کافر
آوازہ حق اٹھتا ہے کب اور کدھر سے
'مسکيں ولکم ماندہ دريں کشمکش اندر