گرچہ تو زنرانی اسباب ہے
From IQBAL
Revision as of 22:47, 24 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==گرچہ تو زندانی اسباب ہے == گرچہ تو زندانی اسباب ہے <br> قلب کو لیکن ذرا آزاد رکھ<br> عقل کو تنقی...")
گرچہ تو زندانی اسباب ہے
گرچہ تو زندانی اسباب ہے
قلب کو لیکن ذرا آزاد رکھ
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
اے مسلماں! ہر گھڑی پیش نظر
آیہ 'لا یخلف المیعاد' رکھ
یہ 'لسان العصر' کا پیغام ہے
ان وعد اللہ حق یاد رکھ