پنجابی مسلمان
From IQBAL
Revision as of 17:48, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " مذہب ميں بہت تازہ پسند اس کی طبيعت کر لے کہيں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد تحقيق کی بازی ہو تو شرکت نہ...")
مذہب ميں بہت تازہ پسند اس کی طبيعت کر لے کہيں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقيق کی بازی ہو تو شرکت نہيں کرتا ہو کھيل مريدی کا تو ہرتا ہے بہت جلد
تاويل کا پھندا کوئی صياد لگا دے يہ شاخ نشيمن سے اترتا ہے بہت جلد