Actions

Difference between revisions of "٭ایجاز و بلاغت"

From IQBAL

(Created page with "<div dir="rtl"> زیر مطالعہ نظم اقبال کی چندان نظموں میں سے ہے جن میں اقبالؔ کا فن پورے عروج پر ہے۔ ’’ ذو...")
 
(No difference)

Latest revision as of 12:01, 10 July 2018

زیر مطالعہ نظم اقبال کی چندان نظموں میں سے ہے جن میں اقبالؔ کا فن پورے عروج پر ہے۔ ’’ ذوق و شوق‘‘ ان کی شاعرانہ عظمت کا شاہ کار ہے۔ نظم پڑ ھتے ہوئے ہر ہر شعر میں ’’سمندر ہے اک بوند پانی میں بند‘‘ والی کیفیت نظر آتی ہے۔ نہایت وسیع مطالب و مفاہیم کو کمالِ فن سے ایک مختصر ترکیب ‘ ایک مصرعے یا شعر میں بیان کیا گیا ہے ۔ ایجاز و بلاغت کی چند خوب صورت مثالیں ملاحظہ ہوں: عشق تمام مصطفیٰ‘ عقل تمام بولہب _______ آگ بجھی ہوئی اِدھر، ٹوٹی ہوئی طناب اُدھر کیا خبر اس مقام سے گزرے ہیں کتنے کارواں _______ جلوتیانِ مدرسہ ، کور نگاہ و مردہ ذوق خلوتیانِ مے کدہ ‘ کم طلب و تہی کدو