Actions

Difference between revisions of "يہ مدرسہ يہ کھيل يہ غوغائے روارو"

From IQBAL

(Created page with " يہ مدرسہ يہ کھيل يہ غوغائے روارو اس عيش فراواں ميں ہے ہر لحظہ غم نو وہ علم نہيں ، زہر ہے احرار کے...")
(No difference)

Revision as of 16:59, 25 May 2018

يہ مدرسہ يہ کھيل يہ غوغائے روارو

اس عيش فراواں ميں ہے ہر لحظہ غم نو

وہ علم نہيں ، زہر ہے احرار کے حق ميں

جس علم کا حاصل ہے جہاں ميں دو کف جو

ناداں ! ادب و فلسفہ کچھ چيز نہيں ہے

اسباب ہنر کے ليے لازم ہے تگ و دو

فطرت کے نواميس پہ غالب ہے ہنر مند

شام اس کي ہے مانند سحر صاحب پرتو

وہ صاحب فن چاہے تو فن کي برکت سے

ٹپکے بدن مہر سے شبنم کي طرح ضو