Actions

Difference between revisions of "وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے== وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے <br> مہذب ہ...")
 
(No difference)

Latest revision as of 21:00, 25 May 2018

وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے

وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے
مہذب ہے تو اے عاشق! قدم باہر نہ دھر حد سے

نہ جرات ہے، نہ خنجر ہے تو قصد خودکشی کیسا
یہ مانا درد ناکامی گیا تیرا گزر حد سے

کہا میں نے کہ اے جاں جہاں کچھ نقد دلوا دو
کرائے پر منگالوں گا کوئی افغان سرحد سے