Actions

Difference between revisions of "وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا"

From IQBAL

(Created page with " وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا شباب جس کا ہے بے داغ ، ضرب ہے کاري اگر ہو جنگ تو شيران غاب سے بڑ...")
(No difference)

Revision as of 17:10, 25 May 2018

وہي جواں ہے قبيلے کي آنکھ کا تارا

شباب جس کا ہے بے داغ ، ضرب ہے کاري

اگر ہو جنگ تو شيران غاب سے بڑھ کر

اگر ہو صلح تو رعنا غزال تاتاري

عجب نہيں ہے اگر اس کا سوز ہے ہمہ سوز

کہ نيستاں کے ليے بس ہے ايک چنگاري

خدا نے اس کو ديا ہے شکوہ سلطاني

کہ اس کے فقر ميں ہے حيدري و کراري