نکتہ توحيد
From IQBAL
Revision as of 17:04, 24 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with " بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ مي...")
بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ ميں ہے طريق شيخ فقيہانہ ہو تو کيا کہيے
سرور جو حق و باطل کی کارزار ميں ہے تو حرب و ضرب سے بيگانہ ہو تو کيا کہيے جہاں ميں بندہ حر کے مشاہدات ہيں کيا تری نگاہ غلامانہ ہو تو کيا کہيے
مقام فقر ہے کتنا بلند شاہی سے روش کسی کی گدايانہ ہو تو کيا کہيے