Actions

Difference between revisions of "نکتہ توحيد"

From IQBAL

(Created page with " بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ مي...")
(No difference)

Revision as of 17:04, 24 May 2018

بياں ميں نکتہ توحيد آ تو سکتا ہے ترے دماغ ميں بت خانہ ہو تو کيا کہيے وہ رمز شوق کہ پوشيدہ لاالہ ميں ہے طريق شيخ فقيہانہ ہو تو کيا کہيے

سرور جو حق و باطل کی کارزار ميں ہے تو حرب و ضرب سے بيگانہ ہو تو کيا کہيے جہاں ميں بندہ حر کے مشاہدات ہيں کيا تری نگاہ غلامانہ ہو تو کيا کہيے

مقام فقر ہے کتنا بلند شاہی سے روش کسی کی گدايانہ ہو تو کيا کہيے