Actions

Difference between revisions of "نصيحت"

From IQBAL

(Created page with " اک لرد فرنگي نے کہا اپنے پسر سے منظر وہ طلب کر کہ تري آنکھ نہ ہو سير بيچارے کے حق ميں ہے يہي سب سے...")
(No difference)

Revision as of 11:25, 25 May 2018

اک لرد فرنگي نے کہا اپنے پسر سے

منظر وہ طلب کر کہ تري آنکھ نہ ہو سير

بيچارے کے حق ميں ہے يہي سب سے بڑا ظلم

برے پہ اگر فاش کريں قاعدہ شير

سينے ميں رہے راز ملوکانہ تو بہتر

کرتے نہيں محکوم کو تيغوں سے کبھي زير

تعليم کے تيزاب ميں ڈال اس کي خودي کو

ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے ، اسے پھير

تاثير ميں اکسير سے بڑھ کر ہے يہ تيزاب

سونے کا ہمالہ ہو تو مٹي کا ہے اک ڈھير