Actions

Difference between revisions of "مہدی برحق"

From IQBAL

(Created page with " سب اپنے بنائے ہوئے زنداں ميں ہيں محبوس خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سيار پيران کليسا ہوں کہ شيخا...")
(No difference)

Revision as of 16:22, 24 May 2018

سب اپنے بنائے ہوئے زنداں ميں ہيں محبوس خاور کے ثوابت ہوں کہ افرنگ کے سيار پيران کليسا ہوں کہ شيخان حرم ہوں نے جدت گفتار ہے، نے جدت کردار ہيں اہل سياست کے وہی کہنہ خم و پيچ شاعر اسی افلاس تخيل ميں گرفتار

دنيا کو ہے اس مہدی برحق کی ضرورت ہو جس کی نگہ زلزلہ عالم افکار