Actions

مکہ اور جنيوا

From IQBAL

Revision as of 17:39, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " اس دور ميں اقوام کی صحبت بھی ہوئی عام پوشيدہ نگاہوں سے رہی وحدت آدم تفريق ملل حکمت افرنگ کا مقصود...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اس دور ميں اقوام کی صحبت بھی ہوئی عام پوشيدہ نگاہوں سے رہی وحدت آدم تفريق ملل حکمت افرنگ کا مقصود اسلام کا مقصود فقط ملت آدم

مکے نے ديا خاک جنيوا کو يہ پيغام جمعيت اقوام کہ جمعيت آدم