Actions

Difference between revisions of "موٹر"

From IQBAL

(Created page with "<center> == موٹر == کیسی پتے کی بات جگندر نے کل کہی <br> موٹر ہے ذوالفقار علی خان کا کیا خموش<br> ہنگامہ آف...")
 
(No difference)

Latest revision as of 19:23, 26 May 2018

موٹر

کیسی پتے کی بات جگندر نے کل کہی
موٹر ہے ذوالفقار علی خان کا کیا خموش

ہنگامہ آفریں نہیں اس کا خرام ناز
مانند برق تیز، مثال ہوا خموش

میں نے کہا، نہیں ہے یہ موٹر پہ منحصر
ہے جادہء حیات میں ہر تیزپا خموش

ہے پا شکستہ شیوہء فریاد سے جرس
نکہت کا کارواں ہے مثال صبا خموش

مینا مدام شورش قلقل سے پا بہ گل
لیکن مزاج جام خرام آشنا خموش

شاعر کے فکر کو پر پرواز خامشی
سرمایہ دار گرمی آواز خامشی!