Actions

Difference between revisions of "مسولينی"

From IQBAL

(Created page with " اپنے مشرقي اور مغربي حريفوں سے کيا زمانے سے نرالا ہے مسوليني کا جرم بے محل بگڑا ہے معصومان يورپ...")
(No difference)

Revision as of 10:47, 25 May 2018

اپنے مشرقي اور مغربي حريفوں سے

کيا زمانے سے نرالا ہے مسوليني کا جرم

بے محل بگڑا ہے معصومان يورپ کا مزاج

ميں پھٹکتا ہوں تو چھلني کو برا لگتا ہے کيوں

ہيں سبھي تہذيب کے اوزار ! تو چھلني ، ميں چھاج

ميرے سودائے ملوکيت کو ٹھکراتے ہو تم

تم نے کيا توڑے نہيں کمزور قوموں کے زجاج؟

يہ عجائب شعبدے کس کي ملوکيت کے ہيں

راجدھاني ہے ، مگر باقي نہ راجا ہے نہ راج

آل سيزر چوب نے کي آبياري ميں رہے

اور تم دنيا کے بنجر بھي نہ چھوڑو بے خراج

تم نے لوٹے بے نوا صحرا نشينوں کے خيام

تم نے لوٹي کشت دہقاں ، تم نے لوٹے تخت و تاج

پردہ تہذيب ميں غارت گري ، آدم کشي

کل روا رکھي تھي تم نے ، ميں روا رکھتا ہوں آج