Actions

Difference between revisions of "مسلمان کا زوال"

From IQBAL

(Created page with " اگرچہ زر بھی جہاں ميں ہے قاضی الحاجات جو فقر سے ہے ميسر، تو نگری سے نہيں اگر جواں ہوں مری قوم کے ج...")
(No difference)

Revision as of 14:31, 24 May 2018

اگرچہ زر بھی جہاں ميں ہے قاضی الحاجات جو فقر سے ہے ميسر، تو نگری سے نہيں

اگر جواں ہوں مری قوم کے جسور و غيور قلندری مری کچھ کم سکندری سے نہيں

سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہيں

اگر جہاں ميں مرا جوہر آشکار ہوا قلندری سے ہوا ہے، تو نگری سے نہيں