مستی کردار
From IQBAL
Revision as of 16:08, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " صوفی کی طريقت ميں فقط مستی احوال ملا کی شريعت ميں فقط مستی گفتار شاعر کی نوا مردہ و افسردہ و بے ذو...")
صوفی کی طريقت ميں فقط مستی احوال ملا کی شريعت ميں فقط مستی گفتار شاعر کی نوا مردہ و افسردہ و بے ذوق افکار ميں سرمست، نہ خوابيدہ نہ بيدار
وہ مرد مجاہد نظر آتا نہيں مجھ کو ہو جس کے رگ و پے ميں فقط مستی کردار