مردان خدا
From IQBAL
Revision as of 16:16, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " وہی ہے بندۂ حر جس کی ضرب ہے کاری نہ وہ کہ حرب ہے جس کی تمام عياری ازل سے فطرت احرار ميں ہيں دوش بدو...")
وہی ہے بندۂ حر جس کی ضرب ہے کاری
نہ وہ کہ حرب ہے جس کی تمام عياری
ازل سے فطرت احرار ميں ہيں دوش بدوش
قلندری و قبا پوشی و کلہ داری
زمانہ لے کے جسے آفتاب کرتا ہے
انھی کی خاک ميں پوشيدہ ہے وہ چنگاری
وجود انھی کا طواف بتاں سے ہے آزاد يہ تيرے مومن و کافر ، تمام زناری