Actions

مدنيت اسلام

From IQBAL

Revision as of 16:52, 24 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with " بتاؤں تجھ کو مسلماں کی زندگی کيا ہے يہ ہے نہايت انديشہ و کمال جنوں طلوع ہے صفت آفتاب اس کا غروب يگ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

بتاؤں تجھ کو مسلماں کی زندگی کيا ہے يہ ہے نہايت انديشہ و کمال جنوں طلوع ہے صفت آفتاب اس کا غروب يگانہ اور مثال زمانہ گونا گوں نہ اس ميں عصر رواں کی حيا سے بيزاری نہ اس ميں عہد کہن کے فسانہ و افسوں حقائق ابدی پر اساس ہے اس کی يہ زندگی ہے، نہيں ہے طلسم افلاطوں

عناصر اس کے ہيں روح القدس کا ذوق جمال عجم کا حسن طبيعت ، عرب کا سوز دروں