Actions

Difference between revisions of "لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی== لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی<br> ڈھونڈلی قوم نے فلاح کی راہ<br> روش...")
 
(No difference)

Latest revision as of 18:56, 25 May 2018

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی
ڈھونڈلی قوم نے فلاح کی راہ

روش مغربی ہے مدنظر
وضع مشرق کو جانتے ہیں گناہ

یہ ڈراما دکھائے گا کیا سین
پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ