Difference between revisions of "قوت اور دين"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
− | + | <div dir="rtl"> | |
اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں | اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں | ||
Line 15: | Line 15: | ||
ہو ديں کی حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک | ہو ديں کی حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک | ||
+ | </div> |
Revision as of 21:01, 25 May 2018
اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں
سو بار ہوئی حضرت انساں کی قبا چاک
تاريخ امم کا يہ پيام ازلی ہے
'صاحب نظراں! نشہ قوت ہے خطرناک،
اس سيل سبک سير و زميں گير کے آگے
عقل و نظر و علم و ہنر ہيں خس و خاشاک
لا ديں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھی بڑھ کر
ہو ديں کی حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک