Difference between revisions of "قوت اور دين"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
<div dir="rtl"> | <div dir="rtl"> | ||
+ | '''قوت_اور_دين''' | ||
+ | |||
اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں | اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں | ||
Revision as of 00:17, 26 May 2018
قوت_اور_دين
اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں
سو بار ہوئی حضرت انساں کی قبا چاک
تاريخ امم کا يہ پيام ازلی ہے
'صاحب نظراں! نشہ قوت ہے خطرناک،
اس سيل سبک سير و زميں گير کے آگے
عقل و نظر و علم و ہنر ہيں خس و خاشاک
لا ديں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھی بڑھ کر
ہو ديں کی حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک