Actions

Difference between revisions of "فلسفہ"

From IQBAL

(Created page with " افکار جوانوں کے خفی ہوں کہ جلی ہوں پوشيدہ نہيں مرد قلندر کی نظر سے معلوم ہيں مجھ کو ترے احوال کہ...")
(No difference)

Revision as of 16:14, 24 May 2018


افکار جوانوں کے خفی ہوں کہ جلی ہوں پوشيدہ نہيں مرد قلندر کی نظر سے معلوم ہيں مجھ کو ترے احوال کہ ميں بھی مدت ہوئی گزرا تھا اسی راہ گزر سے الفاظ کے پيچوں ميں الجھتے نہيں دانا غواص کو مطلب ہے صدف سے کہ گہر سے پيدا ہے فقط حلقہ ارباب جنوں ميں وہ عقل کہ پا جاتی ہے شعلے کو شرر سے جس معنی پيچيدہ کی تصديق کرے دل قيمت ميں بہت بڑھ کے ہے تابندہ گہر سے

يا مردہ ہے يا نزع کی حالت ميں گرفتار جو فلسفہ لکھا نہ گيا خون جگر سے