Actions

Difference between revisions of "فقر و راہبی"

From IQBAL

(Created page with " کچھ اور چيز ہے شايد تری مسلمانی تری نگاہ ميں ہے ايک ، فقر و رہبانی سکوں پرستی راہب سے فقر ہے بيزار...")
(No difference)

Revision as of 16:57, 24 May 2018

کچھ اور چيز ہے شايد تری مسلمانی تری نگاہ ميں ہے ايک ، فقر و رہبانی سکوں پرستی راہب سے فقر ہے بيزار فقير کا ہے سفينہ ہميشہ طوفانی

پسند روح و بدن کی ہے وا نمود اس کو کہ ہے نہايت مومن خودی کی عريانی

وجود صيرفی کائنات ہے اس کا اسے خبر ہے، يہ باقی ہے اور وہ فانی اسی سے پوچھ کہ پيش نگاہ ہے جو کچھ جہاں ہے يا کہ فقط رنگ و بو کی طغيانی