Actions

Difference between revisions of "غلاموں کي نماز"

From IQBAL

(Created page with " ترکي وفد ہلال احمر لاہور ميں کہا مجاہد ترکي نے مجھ سے بعد نماز طويل سجدہ ہيں کيوں اس قدر تمھارے...")
(No difference)

Revision as of 13:30, 25 May 2018

ترکي وفد ہلال احمر لاہور ميں

کہا مجاہد ترکي نے مجھ سے بعد نماز

طويل سجدہ ہيں کيوں اس قدر تمھارے امام

وہ سادہ مرد مجاہد ، وہ مومن آزاد

خبر نہ تھي اسے کيا چيز ہے نماز غلام

ہزار کام ہيں مردان حر کو دنيا ميں

انھي کے ذوق عمل سے ہيں امتوں کے نظام

بدن غلام کا سوز عمل سے ہے محروم

کہ ہے مرور غلاموں کے روز و شب پہ حرام

طويل سجدہ اگر ہيں تو کيا تعجب ہے

ورائے سجدہ غريبوں کو اور کيا ہے کام

خدا نصيب کرے ہند کے اماموں کو

وہ سجدہ جس ميں ہے ملت کي زندگي کا پيام