Actions

Difference between revisions of "غزل4"

From IQBAL

(Created page with " ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغ اندھيری شب ميں ہے چيتے کی آنکھ جس کا چراغ ميسر آتی ہے فرصت فقط غل...")
(No difference)

Revision as of 19:03, 24 May 2018

ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغ اندھيری شب ميں ہے چيتے کی آنکھ جس کا چراغ ميسر آتی ہے فرصت فقط غلاموں کو نہيں ہے بندہ حر کے ليے جہاں ميں فراغ فروغ مغربياں خيرہ کر رہا ہے تجھے تری نظر کا نگہباں ہو صاحب 'مازاغ' وہ بزم عيش ہے مہمان يک نفس دو نفس چمک رہے ہيں مثال ستارہ جس کے اياغ کيا ہے تجھ کو کتابوں نے کور ذوق اتنا صبا سے بھی نہ ملا تجھ کو بوئے گل کا سراغ