Actions

Difference between revisions of "عورت اور تعليم"

From IQBAL

(Created page with " تہذيب فرنگي ہے اگر مرگ امومت ہے حضرت انساں کے ليے اس کا ثمر موت جس علم کي تاثير سے زن ہوتي ہے نا ز...")
(No difference)

Revision as of 19:31, 24 May 2018

تہذيب فرنگي ہے اگر مرگ امومت ہے حضرت انساں کے ليے اس کا ثمر موت

جس علم کي تاثير سے زن ہوتي ہے نا زن کہتے ہيں اسي علم کو ارباب نظر موت

بيگانہ رہے ديں سے اگر مدرسہ زن ہے عشق و محبت کے ليے علم و ہنر موت