Actions

Difference between revisions of "صبح چمن"

From IQBAL

(Created page with " پھول شايد تو سمجھتي تھي وطن دور ہے ميرا اے قاصد افلاک! نہيں ، دور نہيں ہے شبنم ہوتا ہے مگر محنت...")
(No difference)

Revision as of 20:36, 24 May 2018

پھول

شايد تو سمجھتي تھي وطن دور ہے ميرا اے قاصد افلاک! نہيں ، دور نہيں ہے


شبنم

ہوتا ہے مگر محنت پرواز سے روشن يہ نکتہ کہ گردوں سے زميں دور نہيں ہے


صبح

مانند سحر صحن گلستاں ميں قدم رکھ آئے تہ پا گوہر شبنم تو نہ ٹوٹے ہو کوہ و بياباں سے ہم آغوش ، و ليکن ہاتھوں سے ترے دامن افلاک نہ چھوٹے