Actions

شکست

From IQBAL

Revision as of 16:03, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور کہ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور کہ معرکے ہيں شريعت کے جنگ دست بدست

گريز کشمکش زندگی سے، مردوں کی اگر شکست نہيں ہے تو اور کيا ہے شکست