Actions

Difference between revisions of "شکست"

From IQBAL

(Created page with " مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور کہ...")
(No difference)

Revision as of 16:03, 24 May 2018

مجاہدانہ حرارت رہی نہ صوفی ميں بہانہ بے عملی کا بنی شراب الست فقيہ شہر بھی رہبانيت پہ ہے مجبور کہ معرکے ہيں شريعت کے جنگ دست بدست

گريز کشمکش زندگی سے، مردوں کی اگر شکست نہيں ہے تو اور کيا ہے شکست