Actions

Difference between revisions of "سلطاني جاويد"

From IQBAL

(Created page with " غواص تو فطرت نے بنايا ہے مجھے بھي ليکن مجھے اعماق سياست سے ہے پرہيز فطرت کو گوارا نہيں سلطاني جا...")
(No difference)

Revision as of 10:39, 25 May 2018

غواص تو فطرت نے بنايا ہے مجھے بھي

ليکن مجھے اعماق سياست سے ہے پرہيز

فطرت کو گوارا نہيں سلطاني جاويد

ہر چند کہ يہ شعبدہ بازي ہے دل آويز

فرہاد کي خارا شکني زندہ ہے اب تک

باقي نہيں دنيا ميں ملوکيت پرويز