Actions

Difference between revisions of "سرود"

From IQBAL

(Created page with " آيا کہاں سے نالہ نے ميں سرود مے اصل اس کي نے نواز کا دل ہے کہ چوب نے دل کيا ہے ، اس کي مستي و قوت کہا...")
(No difference)

Revision as of 20:27, 24 May 2018

آيا کہاں سے نالہ نے ميں سرود مے اصل اس کي نے نواز کا دل ہے کہ چوب نے دل کيا ہے ، اس کي مستي و قوت کہاں سے ہے کيوں اس کي اک نگاہ الٹتي ہے تخت کے کيوں اس کي زندگي سے ہے اقوام ميں حيات کيوں اس کے واردات بدلتے ہيں پے بہ پے کيا بات ہے کہ صاحب دل کي نگاہ ميں جچتي نہيں ہے سلطنت روم و شام و رے

جس روز دل کي رمز مغني سمجھ گيا سمجھو تمام مرحلہ ہائے ہنر ہيں طے