Actions

Difference between revisions of "سرود"

From IQBAL

m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(Tag: Rollback)
 
(One intermediate revision by one other user not shown)
(No difference)

Latest revision as of 01:06, 20 July 2018

"

سرود

آيا کہاں سے نالہ نے ميں سرود مے

اصل اس کي نے نواز کا دل ہے کہ چوب نے

دل کيا ہے ، اس کي مستي و قوت کہاں سے ہے

کيوں اس کي اک نگاہ الٹتي ہے تخت کے

کيوں اس کي زندگي سے ہے اقوام ميں حيات

کيوں اس کے واردات بدلتے ہيں پے بہ پے

کيا بات ہے کہ صاحب دل کي نگاہ ميں

جچتي نہيں ہے سلطنت روم و شام و رے

جس روز دل کي رمز مغني سمجھ گيا

سمجھو تمام مرحلہ ہائے ہنر ہيں طے