Difference between revisions of "ساقی"
From IQBAL
Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == ساقی == نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے <br> مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی<br> جو بادہ ک...") |
(No difference)
|
Latest revision as of 19:58, 26 May 2018
ساقی
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لے ساقی!
کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی!