Actions

Difference between revisions of "زمين و آسماں"

From IQBAL

(Created page with "ممکن ہے کہ تو جس کو سمجھتا ہے بہاراں اوروں کی نگاہوں ميں وہ موسم ہو خزاں کا ہے سلسلہ احوال کا ہر ل...")
(No difference)

Revision as of 13:33, 24 May 2018

ممکن ہے کہ تو جس کو سمجھتا ہے بہاراں اوروں کی نگاہوں ميں وہ موسم ہو خزاں کا

ہے سلسلہ احوال کا ہر لحظہ دگرگوں اے سالک رہ! فکر نہ کر سود و زياں کا

شايد کہ زميں ہے يہ کسی اور جہاں کی تو جس کو سمجھتا ہے فلک اپنے جہاں کا