Difference between revisions of "زاغ کہتا ہے نہايت بدنما ہيں تيرے پر"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " زاغ کہتا ہے نہايت بدنما ہيں تيرے پر شپرک کہتي ہے تجھ کو کور چشم و بے ہنر ليکن اے شہباز! يہ مرغان...") |
(No difference)
|
Revision as of 17:05, 25 May 2018
زاغ کہتا ہے نہايت بدنما ہيں تيرے پر
شپرک کہتي ہے تجھ کو کور چشم و بے ہنر
ليکن اے شہباز! يہ مرغان صحرا کے اچھوت
ہيں فضائے نيلگوں کے پيچ و خم سے بے خبر
ان کو کيا معلوم اس طائر کے احوال و مقام
روح ہے جس کي دم پرواز سر تا پا نظر