Actions

Difference between revisions of "دين و تعليم"

From IQBAL

(Created page with " مجھ کو معلوم ہيں پيران حرم کے انداز ہو نہ اخلاص تو دعوئے نظر لاف و گزاف اور يہ اہل کليسا کا نظام ت...")
(No difference)

Revision as of 19:06, 24 May 2018

مجھ کو معلوم ہيں پيران حرم کے انداز ہو نہ اخلاص تو دعوئے نظر لاف و گزاف

اور يہ اہل کليسا کا نظام تعليم ايک سازش ہے فقط دين و مروت کے خلاف

اس کي تقدير ميں محکومي و مظلومي ہے قوم جو کر نہ سکي اپني خودي سے انصاف فطرت افراد سے اغماض بھي کر ليتي ہے کبھي کرتي نہيں ملت کے گناہوں کو معاف