Actions

خواجگی

From IQBAL

Revision as of 10:26, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " دور حاضر ہے حقيقت ميں وہي عہد قديم اہل سجادہ ہيں يا اہل سياست ہيں امام اس ميں پيري کي کرامت ہے نہ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

دور حاضر ہے حقيقت ميں وہي عہد قديم

اہل سجادہ ہيں يا اہل سياست ہيں امام

اس ميں پيري کي کرامت ہے نہ ميري کا ہے زور

سينکڑوں صديوں سے خوگر ہيں غلامي کے عوام

خواجگي ميں کوئي مشکل نہيں رہتي باقي

پختہ ہو جاتے ہيں جب خوئے غلامي ميں غلام