Actions

حکيم نطشہ

From IQBAL

Revision as of 09:33, 26 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs)

"

حکيم_نطشہ

حريف نکتہ توحيد ہو سکا نہ حکيم

نگاہ چاہيے اسرار 'لا الہ' کے ليے

خدنگ سينہ گردوں ہے اس کا فکر بلند

کمند اس کا تخيل ہے مہرو مہ کے ليے

اگرچہ پاک ہے طينت ميں راہبي اس کي

ترس رہي ہے مگر لذت گنہ کے ليے