Actions

Difference between revisions of "جمعيت اقوام"

From IQBAL

(Created page with " بيچاري کئي روز سے دم توڑ رہي ہے ڈر ہے خبر بد نہ مرے منہ سے نکل جائے تقدير تو مبرم نظر آتي ہے وليکن...")
(No difference)

Revision as of 11:36, 25 May 2018

بيچاري کئي روز سے دم توڑ رہي ہے

ڈر ہے خبر بد نہ مرے منہ سے نکل جائے

تقدير تو مبرم نظر آتي ہے وليکن

پيران کليسا کي دعا يہ ہے کہ ٹل جائے

ممکن ہے کہ يہ داشتہ پيرک افرنگ

ابليس کے تعويذ سے کچھ روز سنبھل جائے