جان و تن
From IQBAL
Revision as of 14:53, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk)
عقل مدت سے ہے اس پيچاک ميں الجھی ہوئی
روح کس جوہر سے، خاک تيرہ کس جوہر سے ہے
ميری مشکل، مستی و شور و سرور و درد و داغ
تيری مشکل، مے سے ہے ساغر کہ مے ساغر سے ہے
ارتباط حرف و معنی، اختلاط جان و تن
جس طرح اخگر قبا پوش اپنی خاکستر سے ہے