Actions

Difference between revisions of "توحيد"

From IQBAL

(Created page with " زندہ قوت تھی جہاں ميں يہی توحيد کبھی آج کيا ہے، فقط اک مسئلۂ علم کلام روشن اس ضو سے اگر ظلمت کردا...")
(No difference)

Revision as of 14:52, 24 May 2018

زندہ قوت تھی جہاں ميں يہی توحيد کبھی آج کيا ہے، فقط اک مسئلۂ علم کلام

روشن اس ضو سے اگر ظلمت کردار نہ ہو خود مسلماں سے ہے پوشيدہ مسلماں کا مقام

ميں نے اے مير سپہ! تيری سپہ ديکھی ہے 'قل ھو اللہ، کی شمشير سے خالی ہيں نيام

آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقيہ وحدت افکار کی بے وحدت کردار ہے خام

قوم کيا چيز ہے، قوموں کی امامت کيا ہے اس کو کيا سمجھيں يہ بيچارے دو رکعت کے امام