Actions

Difference between revisions of "تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں"

From IQBAL

(Created page with "<center> ==تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں== تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں <br> پہلا سبق ہے، بیٹھ کے کالج م...")
 
(No difference)

Latest revision as of 19:12, 25 May 2018

تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں

تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں
پہلا سبق ہے، بیٹھ کے کالج میں مار ڈینگ

بستے ہیں ہند میں جو خریدار ہی فقط
آغا بھی لے کے آتے ہیں اپنے وطن سے ہینگ

میرا یہ حال، لوٹ کی ٹو چاٹتا ہوں میں
ان کا یہ حکم، دیکھ! مرے فرش پر نہ رینگ

کہنے لگے کہ اونٹ ہے بھدا سا جانور
اچھی ہے گائے، رکھتی ہے کیا نوک دار سینگ