Actions

Difference between revisions of "تعلیم اور اس کے نتائج"

From IQBAL

(Created page with "<center> == تعلیم اور اس کے نتائج == === تضمین بر شعر ملا عرشی === خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر <br...")
 
(No difference)

Latest revision as of 20:00, 26 May 2018

تعلیم اور اس کے نتائج

تضمین بر شعر ملا عرشی

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لب خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ

ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ

گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نما
لے کے آئی ہے مگر تیشہء فرہاد بھی ساتھ

تخم دیگر بکف آریم و بکاریم ز نو
کانچہ کشتیم ز خجلت نتواں کرد درو