Difference between revisions of "تسليم و رضا"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
|||
Line 1: | Line 1: | ||
− | + | <div dir="rtl"> | |
ہر شاخ سے يہ نکتہ پيچيدہ ہے پيدا | ہر شاخ سے يہ نکتہ پيچيدہ ہے پيدا | ||
Line 15: | Line 15: | ||
اے مرد خدا، ملک خدا تنگ نہيں ہے | اے مرد خدا، ملک خدا تنگ نہيں ہے | ||
+ | </div> |
Revision as of 21:18, 25 May 2018
ہر شاخ سے يہ نکتہ پيچيدہ ہے پيدا
پودوں کو بھی احساس ہے پہنائے فضا کا
ظلمت کدۂ خاک پہ شاکر نہيں رہتا
ہر لحظہ ہے دانے کو جنوں نشوونما کا
فطرت کے تقاضوں پہ نہ کر راہ عمل بند
مقصود ہے کچھ اور ہی تسليم و رضا کا
جرات ہو نمو کی تو فضا تنگ نہيں ہے
اے مرد خدا، ملک خدا تنگ نہيں ہے