Actions

Difference between revisions of "تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي"

From IQBAL

(Created page with " تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي مگر ہے اس سے يہ ممکن کہ تو بدل جائے تري خودي ميں اگر انقلاب ہو پيد...")
(No difference)

Revision as of 16:53, 25 May 2018

تري دعا سے قضا تو بدل نہيں سکتي

مگر ہے اس سے يہ ممکن کہ تو بدل جائے

تري خودي ميں اگر انقلاب ہو پيدا

عجب نہيں ہے کہ يہ چار سو بدل جائے

وہي شراب ، وہي ہاے و ہو رہے باقي

طريق ساقي و رسم کدو بدل جائے

تري دعا ہے کہ ہو تيري آرزو پوري

مري دعا ہے تري آرزو بدل جائے