Actions

بے جرات رندانہ ہر عشق ہے روباہي

From IQBAL

Revision as of 23:36, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs)

"

بےجرات رندانہ ہر عشق ہے روباہي

بازو ہے قوي جس کا ، وہ عشق يداللہي

جو سختي منزل کو سامان سفر سمجھے

اے وائے تن آساني ! ناپيد ہے وہ راہي

وحشت نہ سمجھ اس کو اے مردک ميداني

کہسار کي خلوت ہے تعليم خود آگاہي

دنيا ہے رواياتي ، عقبي ہے مناجاتي

در باز دو عالم را ، اين است شہنشاہي