Actions

Difference between revisions of "اے روح محمد صلی اللہ علیہ وسلم"

From IQBAL

(Created page with " شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر اب تو ہی بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں پوش...")
(No difference)

Revision as of 16:33, 24 May 2018

شيرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر اب تو ہی بتا، تيرا مسلمان کدھر جائے وہ لذت آشوب نہيں بحر عرب ميں پوشيدہ جو ہے مجھ ميں، وہ طوفان کدھر جائے ہر چند ہے بے قافلہ و راحلہ و زاد اس کوہ و بياباں سے حدی خوان کدھر جائے

اس راز کو اب فاش کر اے روح محمد آيات الہی کا نگہبان کدھر جائے